This is an ebook only and can't be downloaded and printed.
Add To BookRack
Title:
Bagh-E-Hazar Paich (باغِ ہزار پیچ)
Authors:
Description:
اردو میں بورخیس کے کئی افسانوں کے ترجمے ہوچکے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ زیر نظر مجموعے میں ان کے 15افسانوں کے علاوہ 10مضامین اور 10نظمیں بھی شامل مشمولات ہیں۔ مترجم زیف سید( ظفر سید) ہمارے پرانے دوست ہیں اور میرے خیال میں ان کے علمی کمالات سے باذوق لوگ ضرور واقف ہوں گے۔ آپ بی بی سی نیوز، وائس آف امریکہ کے بعد اب انڈپینڈنٹ (اردو) کے آن لائن ایڈیٹر ہیں۔زیف خود بھی بہت اچھے فکشن نگار ہیں، ان کے کئی افسانے اثبات میں بھی شائع ہوچکے ہیں، ایک ناول کافی پہلے منظر عام پر آ کر قبولیت کی سند حاصل کرچکا ہے۔ یہاں ایک بات عرض کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ بورخیس کے جن افسانوں کے ترجمے اب تک ہوئے ہیں، ان کا موازنہ اگر آپ زیف سید کے ترجموں سے کرکے دیکھیں گے تو آپ پر انکشاف ہوگا کہ بورخیس کے ترجمے میں یاروں نے کتنی پٹخنیاں کھائی ہیں۔ خود زیف کا ایک مضمون ’ایک اور ترجمہ کیوں؟‘ کے عنوان سے زیر نظر کتاب میں شامل ہے جس میں انھوں نے مثالیں دے کر بڑی تفصیل سے وضاحت کی ہے کہ کیسے کیسے مضحکہ خیز تراجم سامنے آئے ہیں۔ اس اعتبار سے بھی زیر نظر کتاب اردو والوں کے لیے بورخیس کی بازیافت نو کہی جائے گی۔