This is an ebook only and can't be downloaded and printed.
Add To BookRack
Title:
Lahore 1
Authors:
Description:
"لاہور" ایک ادبی رسالہ ہے جو پاکستان کے شہر لاہور سے بطور سہ ماہی شایع ہوتا ہے۔ رسالے کےہر شمارے میں تازہ اردو تحریروں کے علاوہ مشرقی اور مغربی پنجاب کے ادبی متون کے ترجمے شایع کیے جاتے ہیں۔ پنجابی ادب کے ترجموں کو تواتر سے پیش کرتے رہنے کے خیال کے پیچھے دونوں زبانوں کے درمیان موجود لسانی تعلق کو مزید گہرا اور مضبوط کرنے کی خواہش ہے۔ یہ رسالہ دنیا کے مختلف علاقوں اور زبانوں کی ان فکشن اور نان فکشن تحریروں کو بھی اردو میں منتقل کرکے پیش کرتا ہےجن کی طرف اردو کے ترجمہ کاروں نے اب تک توجہ نہیں کی۔ اس سلسلے میں مارگریٹ ایٹ ووڈ کی تحریروں کا ایک جامع انتخاب پہلے شمارے کا حصہ ہے۔ ولیم فاکنر، جولین بارنز، وید مہتا، سویم پرکاش، ایڈورڈ سعید، سول بیلو اور کلمیشور کی منتخب لکھتوں کے ترجمے آیندہ شماروں میں شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں، ہر شمارے میں ایک گوشہ_لاہوری_ ہوا کرے گا جو لاہور کے گمنام ادیبوں، فن کاروں اور دانشوروں کی مختصر خود نوشتوں پر مشتمل ہوگا۔