This is an ebook only and can't be downloaded and printed.
Add To BookRack
Title:
Uss Ne Kaha Tha (اس نے کھا تھا )
Authors:
Description:
ادب کسی صداقت کو نہیں تجربے کو بیان کرتا ہے اس لئے ادب کو کسی صداقت کے طور پر نہیں بلکہ صداقت کے ایک جزو کے طور پر پڑھنا چاہیے۔ ایک ایسا جز جس کی تشکیل اس کا سیاق و سباق کرتا ہے۔ اسی طرح ادیب کوئی سماجی کارکن نہیں ہوتا ۔ وہ کسی مسئلہ کے حق میں یا مخالفت میں کوئی ایسی دلیلیں نہیں دیتا جنہیں کسی عدالت میں حلف نامہ کے ساتھ پیش کیا جا سکے۔ ادیب نعرہ نہیں لگاتا، مناظرہ نہیں کرتا، جرح نہیں کرتا۔ وہ حق اور مخالفت دونوں ہی بحثوں کے درمیان سے گزر کر اس جگہ پہنچتا ہے جہاں دلیلوں کا شور مدھم ہو جاتا ہے اور انسان کی وہ آواز سنائی دیتی ہے جو پر شور بحثوں میں نہیں سنائی دے سکتی۔ اشعر نجمی نے یہ بار گراں اس قدر سبک روی سے اٹھا لیا کہ کون کہہ سکتا ہے کہ یہ کسی مصنف کا پہلا ناول ہے۔ ناول بھی ایسا کہ جس میں تاریخ، سماج ، مذہب، قومیت سب انسان کی ٹھوکر میں پڑے نظر آرہے ہیں اور انسان ہے کہ پتھروں کی بارش میں بھی محبت کو زندہ رکھنے کی کوشش کیے جا رہا ہے۔