This is an ebook only and can't be downloaded and printed.
Add To BookRack
Title:
Wo Jo Chand Tha Sar E Aasman
Authors:
Description:
یہ عنوان زیر طبع کتاب وہ جو چاند تھا سر آسماں کے اس حصے کا ہے جس میں اردو زبان و ادب کے مختلف موضوعات پر شمس الرحمٰن فاروقی صاحب کی گفتگو کا ایک انتخاب پیش کیا گیا ہے۔ لیکن واضح رہے کہ ان کی یہ گفتگو رسمی نہیں اور نہ ان کی شائع شدہ ڈھیروں کتابوں پر مشتمل ہے بلکہ پچاسوں انٹرویوز میں سے منتخب و مرتب کیا گیا ہے، یہ انٹرویوز مختلف زمانے میں، مختلف جگہوں پر لیا گیا تھا۔ میں نے محسوس کیا کہ فاروقی صاحب کے یہ انٹرویوز ان کی شائع شدہ کتابوں اور ان کے نظریات کا ایک خلاصہ ہے، جو شخص فاروقی صاحب کے نظریات اور ان کے تحفظات کو جاننا چاہتا ہے، اس کے لیے یہ انتخاب ضروری ہوگا اور شاید اس انتخاب سے وہ اس کی تفصیلات جاننے کے لیے ان کی متذکرہ کتابوں کو بھی پڑھ ڈالے۔ اس انتخاب میں فاروقی صاحب کی بہت سارے ایسے موضوعات پر بھی گفتگو بھی شامل ہے جو آپ کو ان کی ڈھیروں کتابوں میں بھی نظر نہیں آئے گی یا کم از کم اتنے بے تکلف انداز میں نظر نہیں آئے گی۔