Add To BookRack
Title:
Dahshat Zadi
Description:
دہشت زادی اُس کشمیری خاتون کی داستان ہے جو اپنے کیریر کے آغاز پراُس وقت پرُتشدد حالات کے شکنجے میں پھنس گئی جب وادی کشمیر میں سن اسی کے اواخر میں حصول آزادی کے خاطر عسکری تحریک شروع ہوگئی اور ہر طرف قتل وغارت گری، تباہی اور بربادی کے نتیجے میں اُسے اپنے گھر نوکری اور شوہر پر اختیار نہیں رہا۔ عسکری تحریک نے مسلم آبادی میں بھارت سےآزادی حاصل کرنے کے جذبے کو دوبارہ اجاگر کیااور وہ بھی اس جذبے سے سرشار ہوکرآزاد مملکت کا خواب پھردیکھنے لگی مگر تحریک کے ساتھ اُس کے شوہر کی جنونی حد تک وابستگی سے اُس کی ازدواجی زندگی بُری طرح متاثر ہوگئی۔ گھریلو اور بیرونی حالات اس قدر بدتر ہوتے گئے کہ اُس کو بعض اوقات عسکریت پسند اور بھارتی فوجی کے طرز عمل میں کوئی نمایاں فرق محسوس نہیں ہوا۔ جب حالات اُس کے قابو سے باہر ہوگئے تو وہ روایتی معاشرے میں رہ کر زندگی کے ہر پہلو سے سمجھوتہ کرنے پر مجبور ہوگئی حتی کہ آزادی کے خواب کو بھی دل کے کسی کونے میں پھردفن کرناپڑا۔