ڈاکٹر سلمان فیصل دہلی حکومت کے محکمہ تعلیم سے بحیثیت اردو معلم 2014 سے وابستہ ہیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اردو میں ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کر چکے ہیں۔ مختلف رسائل و جرائد میں آپ کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔ تقریبا تین درجن قومی و بین الاقوامی سیمیناروں میں بحیثیت مقالہ نگار مدعو کیے جاچکے ہیں۔ دو درجن سے زائد ورکشاپ میں بطور اردو ایکسپرٹ شامل ہوئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ اب تک دو کتابیں شائع ہوچکی ہیں ۔ دو کتابیں زیر طبع ہیں۔ اردو تدریسیات سے متعلق این سی ای آرٹی سے شائع شدہ تین کتابوں کی تحریری کمیٹی میں شامل ہیں۔ این سی ای آرٹی اور ایس سی ای آرٹی کے متعدد پروجیکٹ میں بطور اردو ایکسپرٹ کام کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔ اردو تدریس کا طریقہ کار تعلیمی تحقیق و تنقید ان کا خاص میدان ہے۔ شاعری میں بھی از راہ تفنن طبع آزمائی کرتے ہیں۔