This is an ebook only and can't be downloaded and printed.
Add To BookRack
Title:
Sawaal Toh Uthenge (سوال تو اٹھیں گے)
Authors:
Description:
’اثبات‘ اب ایسا ادبی رسالہ نہیں جس کا تعارف کرایا جائے۔ یہ رسالہ گزشتہ بارہ سالوں سے ہندو پاک دونوں جگہوں سے باقاعدہ شائع ہوتا رہا ہے اور اس کے قلمی معاونین میں دونوں ملکوں کے مشاہیر کے ساتھ نئی نسل کے باصلاحیت ادبا بھی شامل رہے ہیں۔ اثبات اپنے خاص شماروں کی وجہ سے کافی مقبول ہے لیکن عام شمارے بھی معاصر اردو ادب کی درست نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ اس کے مدیر اشعرنجمی کے اداریے اس رسالے کے ہر شمارے میں ایک خاص کشش رکھتے ہیں جو لگے بندھے اداریوں سے مختلف ہوتے ہیں اور کسی ایک موضوع پر ایک مبسوط مضمون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اشعرنجمی کے اداریوں کے موضوعات بھی مختلف النوع ہوتے ہیں، سکہ رائج الوقت قسم کے نہیں ہوتے۔ گزشتہ کئی برسوں سے قارئین کے تقاضوں کے مد نظر اشعرنجمی کے تمام اداریوں کو مجموعے کی شکل میں پیش کردیا گیا ہے۔