This is an ebook only and can't be downloaded and printed.
Add To BookRack
Title:
Zahan Zaad
Description:
توصیف بریلوی کے افسانوی مجموعے ’’ذہن زاد‘‘ کے افسانے اکیسویں صدی کے افسانے ہیں۔ کرداروں کی سوچ، ان کے عمل، ٹیکنالوجی، روز مرہ کی زندگی کے لوازمات، سب کے سب بالکل نئے لگتے ہیں۔ نئے پن کے علاوہ اِن افسانوں میں یہ بھی ایک خوبی ہے کہ یہ افسانہ نگار دِل لگا کرکہانی لکھنا چاہتا ہے۔ بیس کہانیوں میں کوئی ایک کہانی ایسی نہیں جسے پڑھتے وقت دِل پر جبر کرنا پڑے۔ ہر افسانے میں کہانی پن اور دلچسپی شروع سے آخر تک قائم رہتی ہے۔ کسی کسی کہانی میں اگر اِبہام ہے بھی تو اسی قدر کہ وہ افسانے کو رمز کی دبازت عطا کر سکے۔ خواہ مخواہ کی پیچیدگی اور اہما ل نویسی سے شعوری طور پر گُریز کیا گیا ہے جو اکیسویں صدی کی کہانی کے لیے نیک شگون ہے۔ مجھے ایک نرم نرم سا شکوہ رہتا تھا کہ علی گڑھ سے متعلق نئے افراد کہانی لکھنے سے دور ہوگئے ہیں۔ پچھلی تین دَہائیوں میں علی گڑھ نے کوئی قابلِ ذکر کہانی کار نہیں پیدا کیا۔ اِس مجموعے کو دیکھ کر وہ شکوہ دور ہو گیا۔ کہانی کے پلاٹ اور کرداروں کا ذِکر پڑھنا ، کہانی پڑھنے کی لذّت کا مداوا نہیں کر سکتا اس لیے میں اِن کہانیوں کے ماجرے پر دو لفظ بھی نہیں لکھوں گا لیکن یہ درخواست کروں گا کہ ایک بار اِس مجموعے کی کسی بھی کہانی میں داخل ہو جائیے، پھر ختم کیے بغیر اُس کہانی سے باہر نکلنا آپ کے اختیار میں نہیں رہے گا۔ سید محمد اشرف