This is an ebook only and can't be downloaded and printed.
Add To BookRack
Title:
Safed Qila (سفید قلعہ)
Description:
اورحان پامک اپنے افسانوں اور ناولوں میں جدید ناول اور مشرِق کی صوفیانہ روایات کو آپس میں جوڑتے ہیں۔ مشرِق و مغرب کے درمیان میں پل تعمیر کرنے والے اس ترک ادیب کی کتابوں کے دنیا کی 35 زبانوں میں تراجم ہوچکے ہیں اور یہ کتابیں سو سے زیادہ ممالک میں شائع ہو چکی ہیں۔ ’سفید قلعہ‘ کے ترجمے کے بعد ان کے بارے میں اس جملے نے خاص شہرت حاصل کی، ’مشرق سے طلوع ہونے والا ایک نیا ستارہ: اورحان پامک‘۔ اور واقعی 2006 میں نوبل انعام کے لیے انتخاب نے اس تبصرے کو ایک الہامی پیش گو ئی میں تبدیل کر دیا ۔ اس کے ترجمہ نگار محمد عمر میمن کو کون نہیں جانتا۔ وہ ایک ماہر اردو زبان، شاعر، افسانہ نگار، اردو کی عمدہ تحریروں کے انگریزی ترجمہ نگار اور معروف جریدے The Annual of Urdu Studies کے مدیر تھے جو اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔