This is an ebook only and can't be downloaded and printed.
Add To BookRack
Title:
Main Hun Nujood
Description:
یہ ناول نہیں بلکہ ایک یمنی لڑکی نجود علی کی لرزہ خیز آپ بیتی ہے جس کی شادی 2008 میں اس کے باپ نے چند روپوں کے عوض جبراً اس وقت کردی جب اس کی عمر صرف دس سال کی تھی، اور ستم بالائے ستم یہ کہ اس دس سالہ بچی کے شوہر کی عمر تیس سال تھی ۔ کئی دن اور کئی رات نجود علی جسمانی اور ذہنی اذیت کی شکار رہی۔ اس کی مدد کو کوئی نہ آیا، حتیٰ کہ والدین اور معاشرہ بھی، کہ یہ وہاں عام بات تھی۔ بالآخر جب برداشت جواب دے گئی تو وہ ایک روز گھر سے فرار ہو کر عدالت پہنچ گئی اور بھری عدالت میں چیخ چیخ کرکہنے لگی -کوئی مدد کرو میری، کوئی مدد کرو۔ اس ایک دس سالہ بچی کی چیخ نہ صرف عدالت نے سنی بلکہ پوری دنیا نے اس پر لبیک کہا۔ نجود علی کو انصاف مل گیا لیکن یک لخت نہیں، بلکہ اس طویل جدوجہد میں اس نے کیا کچھ کھویا، کیا کچھ گنوایا، اور کیا انصاف ملنے کے بعد اس کا استحصال تھم گیا یا اس کی نوعیت بدل گئی؟ سب کچھ نجود علی ہم سے شیئر کررہی ہیں۔