This is an ebook only and can't be downloaded and printed.
Add To BookRack
Title:
Passport (پاسپورٹ)
Description:
’دی پاسپورٹ‘ رومانیہ سے فرار ہونے سے چند ماہ قبل 1986میں شائع ہونے والا نوبل انعام یافتہ ادیبہ ہیرٹا مولر کا علامتی حزنیہ ہے۔زیر نظر ناول میں ایک ایسے طبقے کی کہانی ہے جو شکست و ریخت کا شکار ہے،ایک دم ٹوٹتا ہوا گاؤں جس کے رہائشی نقل مکانی کر جانا چاہتے ہیں۔اِس کہانی کامرکز مل والا ونڈسِچ ہے جو اپنے پاسپورٹ کا منتظر ہے۔وہ مئیر کو آٹے کے بورے رشوت کے طور پر دیتا ہے لیکن بیکار۔اب مجبوری سے اُبھرتے غصے کے تحت اسے اپنی بیٹی کوپولیس رضاکار اور پادری کے پاس بھیجنا پڑتا ہے تاکہ وہ ان کے بستروں میں سے پاسپورٹ اور بپتسما کے سرٹیفیکیٹ تلاش کرلے۔ آمرانہ حکومت کی غلیظ حقیقتیں،ایک غمزدہ ملک کے غمزدہ گاؤں میں کپکپی پیدا کردینے والی شاعرانہ نقاشی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیرٹا مولر کو نوبل انعام کمیونزم کے خاتمے کی بیسویں سالگرہ پر دیا گیا۔