This is an ebook only and can't be downloaded and printed.
Add To BookRack
Title:
Marzboom (مرزبوم )
Description:
یہ ہندوستان کے دوسرے سب سے بڑے ناول نگار صدیق عالم کا چوتھا ناول ہے۔(بقول فاروقی، پہلے بڑے ناول نگار سید محمد اشرف ہیں۔) زیر نظر ناول اڑتیس گھنٹوں پر محیط ایک ایسی اوڈیسی ہے جس میں قاری کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ کہ وہ بیس سال پیچھے جا چکا ہے یاآج میں جی رہا ہے۔وہ اڑتیس برسوں پر محیط کتنی دنیاؤں کی سیر کر لیتا ہے لیکن اسی تناسب سے انھیں کھو بھی دیتاہے۔مرز بوم‘ جس کی تلاش میں مرکزی کردار نے دریا پارکیا تھا ، کیا واقعی اس کا وجود ہے؟ کیا واقعی ہماری پوری زندگی ایک اوڈیسی کی طرح ہے جہاں واقعات سراب سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتے ؟ کیاہمارا ماضی ایک فکشن کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے؟اگر یہ مرز بوم ہماری ایجاد ہے توپھر کیوں ہم ساری زندگی اسی کی تلاش میں گھومتے رہتے ہیں،ہماری شاعری، ہمارا ادب، ہمارا آرٹ اسی کے آس پاس رہنے پر بضدکیوں نظر آتے ہیں؟