This is an ebook only and can't be downloaded and printed.
Add To BookRack
Title:
Dard Ka Aakhri Tawaf
Description:
کیم عبد الرؤف کیانی نے افسانوں میں ہمارے آس پاس کے وہ سماجی مسائل پیش کیے ہیں کہ جنہیں بہت سے افسانہ نگار اس لیے نہیں برتتے کیوں کہ وہ ان کے لیے بہت عام سے موضوعات ہوتے ہیں جب کہ افسانہ نگار کا ہنر یہی ہے کہ وہ کسی عام موضوع کو بھی خاص بنا کر پیش کرے۔ مذہبی شدت اور فرقہ واریت جیسے زہر نے جہاں پوری دنیا کو اپنے نرغے میں جکڑ رکھا ہے، ایسی فضا میں محبت کے پیغام کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور وہ محبت کا پیغام کتاب ہذا ” درد کا آخری طواف میں بخوبی دیکھنے کو ملتا ہے۔ ایک طرف ان کے افسانوں میں محبت ، ایثار اور قربانی کی دھیمی فضا ملتی ہے تو دوسری طرف ہوس ، جنون ، طبقاتی تفریق، دقیانوسیت، بھوک و افلاس، رشوت خوری اور ظلم و جبر کا طوفان بھی نظر آتا ہے۔ اتحاد اور محبت ہی اس دنیا کی اصل ضرورت ہے اور اپنے اسی جذبے کے اظہار کے لیے وہ بعض اوقات اساطیر کی مدد بھی لیتے ہیں۔ ان کے افسانوں کا دھیما پن ٹھیک اس خوشبو کی طرح ہے جو دھیرے دھیرے رگ و پے میں اترتی ہے اور مسحور کر دیتی ہے۔