This is an ebook only and can't be downloaded and printed.
Add To BookRack
Title:
Esbaat-40,41 Part 2
Authors:
Description:
اثبات اردو کا پہلا رسالہ ہے جس نے مزاحمت پر کوئی شمارہ نکالا ہے اور وہ بھی دو ضخیم جلدوں میں۔ ان دو جلدوں میں مزاحمت کا کوئی بھی ممکنہ گوشہ چھوڑا نہیں گیا ہے ۔ رنگ، مذہب، ملک سب سے بالا ہو کر ظلم اور نا انصافی کے خلاف یہ ایک ایسا پتھر ہے جو اردو میں اپنے جمال و جلال کے ساتھ پہلی بار اتنے زور سے اچھالا گیا ہے۔ ان دو جلدوں کی خاص بات یہ ہے کہ مزاحمت کے موضوع کو صرف ادبی سطح پرنہیں بلکہ انسانی سطح پر بھی اسے پرکھا گیا ہے، پھر خواہ وہ سیاسی ، ثقافتی، صحافتی، نسائی یا فکری مزاحمت ہی کیوں نہ ہو۔ مزاحمت کے حوالے سے یہ دو جلدیں بطور خاص انڈیا کے پس منظر کو سامنے رکھ کر ترتیب دیاگیا ہے۔ سبھی جانتے ہیں کہ اس وقت انڈیا جس سنگین صورت حال سے گزر رہا ہے ، وہ بتدریج ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے۔ کچھ مبصرین کا ماننا ہے کہ ہندوستان فاشزم کے راستے پر چل نکلا ہے، اس لیے ضروری تھا کہ وقت رہتے ہندوستانی معاشرے کے باشعور طبقہ کو الرٹ کردیاجائے،ورنہ مذبح کی بھیڑوں کی طرح کچھ جانے سمجھے بغیر سرجھکائے صرف ایک دوسرے کے پیچھے اگر ہم یوں ہی چلتے رہے تو وہ دن زیادہ دور نہیں کہ قصائی کی چھری ہماری گردن تک پہنچ جائے۔مزاحمت پر مشتمل یہ دوسری جلد ہے، اس کی پہلی جلد بھی اسی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔